Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2025 01:31pm

اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

Welcome

اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، حلقہ بندی اتھارٹی فیصلے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گی جبکہ نوٹیفکیشن 15 مارچ تک جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر فیصلے محفوظ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حلقہ بندیوں پر کل 31 اعتراضات دائر کیے گئے تھے، حلقہ بندی اتھارٹی نے اعتراضات پر سماعت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق حلقہ بندی اتھارٹی 12مارچ تک فیصلے جاری کر لے گی، نئی حلقہ بندیوں کے تحت اسلام آباد میں 125 یونین کونسلز ہیں جبکہ یونین کونسل میں وارڈز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کر دی گئی ہیں، وارڈز کی مختلف علاقوں میں تقسیم کو چیلنج کیا گیا تھا، حلقہ بندی اتھارٹی فیصلے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کی حلقہ بندیوں پر نوٹیفکیشن 15 مارچ تک جاری کرے گا۔

Read Comments