Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 فروری 2025 11:00pm

عمران خان قومی مجرم ، پی ٹی آئی اپنا سربراہ تبدیل کردے ، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے تحریک انصاف کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دےدیا، کہا پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا نعرہ تھا ہم کوئی غلام نہیں پھر کہا گیا ٹرمپ بانی کو آزاد کروائیں گے، اس کے بعد بانی قوم کو امریکا کی غلامی سے نجات دلائیں گے یہ صورتحال کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے،اپوزیشن خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کررہی ہے،تحریک انصاف کو امید ہے کہ شاید امریکا انہیں بچا لے گا ۔

بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے 64 ارب کھا گئے، احسن اقبال

احسن اقبال کا سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیر مقدم

انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان قومی مجرم ہیں،پی ٹی آ ئی کی کوئی ایماندار قیادت سامنے لائی جائے،اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے۔

یہ لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا پھر بانی پی ٹی آئی پاکستان کو امریکا کی غلامی سے نجات دلائیں گے،امریکا ایسا نہیں کرے گا، عمران خان سیاسی قیدی نہیں ہیں،بانی پی ٹی آئی کے پاس مقدمات عدالتوں سے ختم کرانا ہی واحد حل ہے۔

ملک میں اس وقت مثبت سیاست کی ضرورت ہے،گالم گلوچ، دھرنے اور احتجاج کی سیاست کے ہتھکنڈے ختم ہو گئے،تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کی سیاست کرتی تھی،پی ٹی آئی کے لیڈر پر سب سے بڑی چوری ثابت ہو گئی ہے۔

Read Comments