آلو چاٹ، پاپڑی چاٹ، اور آلو ٹکی چاٹ کے مختلف ورژنز تو ہر کسی کو پسند آتے ہیں، لیکن دہی بھلا ان سب میں منفرد ہے۔ نرم،کریمی دہی، ٹینگی چٹنی، اور تازہ انار کے بیجوں سے لدی ہوئی دہی بھلا چاٹ کا بہترین ذائقہ دیتا ہے۔
سڑک کنارے کے دکانداروں سے لے کر اعلیٰ درجے کے ریستوران تک، دہی بھلا ہمیشہ محفلوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ چاہے یہ شادی کی تقریب ہو، ڈنر پارٹی ہو یا کوئی تہوار، آپ ہمیشہ اسے دیکھیں گے جو دل کو خوش کر دیتا ہے۔ لیکن، گھر میں دہی بھلہ بناتے وقت اس کا نرم ہونا آسان نہیں ہوتا۔
مائیکرو ویو میں انڈے کیسے ابالیں؟
اگر آپ کے بھلے سڑک والے دہی بھلے کی طرح نرم نہ بنیں اور تھوڑے سخت یا ربڑ جیسے نکلیں تو پریشان نہ ہوں۔ یہاں ایک فول پروف گائیڈ دی جا رہی ہے جو آپ کو گھر میں بالکل نرم، اور لذیذ دہی بھلے بنانے کا طریقہ سکھائے گی۔
دہی بھلہ بنانے کے لیے اُڑد کی دال اور مونگ کی دال کو ملا کر 7-8 گھنٹوں کے لیے پانی میں بھگو دیں۔ اس سے آپ کے بھلے نرم اور ہلکے بنیں گے۔
دالوں کو اچھی طرح سے پیس کر پیسٹ تیار کریں۔ پیسٹ کو جتنا زیادہ پھینٹیں گے، اتنا ہی زیادہ نرم ہوگا۔
ہڈیوں کی مضبوطی سے لے کر وزن کم کرنے تک بھیگی ہوئی کشمش کے فوائد
دالوں کے پیسٹ میں نمک، مرچ پاؤڈر، کشمش، اور ہنگ جیسے مصالحے شامل کریں۔ پھر اس مکسچر کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ بیٹر میں پانی نہ ڈالیں، کیونکہ زیادہ پانی والے بیٹر سے بھلے ٹوٹنے لگتے ہیں۔
تیل کو اچھی طرح گرم کرلیں اور پھر بیٹر کے چھوٹے حصے گول شکل میں گرم تیل میں ڈال کر سنہری براؤن ہونے تک تلیں۔
دہی کو نمک اور کالا نمک کے ساتھ یک جاں ہونے تک چمچ سے مکس کریں۔ دہی کا یہ آمیزہ بھلے کے اوپر ڈالنے کے لیے تیار ہوگا۔
تیار کیے گئے بھلے کو دو منٹ تک پانی میں بھگونے دیں تاکہ وہ نرم ہو جائیں۔ پھر ان سے اضافی پانی نچوڑ کر ایک پلیٹ میں رکھ دیں۔
بھلے پر دہی کا آمیزہ اچھی طرح ڈالیں۔ اس کے بعد کالے نمک، بھنے ہوئے زیرے کا پاؤڈر، اور لال مرچ پاؤڈر چھڑکیں۔ مزید ذائقے کے لیے املی کی چٹنی، پودینے کی چٹنی، انار کے دانے، سیو، اور تازہ دھنیا ڈال کر سجاوٹ مکمل کریں۔
اگر دہی بھلے بچ جائیں، تو ان کو ایئر ٹائٹ کنٹینر میں رکھ کر فریج میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ پیش کرنے سے پہلے انہیں گرم پانی میں بھگونے سے وہ دوبارہ نرم اور تازہ ہو جائیں گے۔
مصالحے دار دہی کو علیحدہ پیالے میں رکھ کر فریج میں محفوظ کریں۔
املی اور پودینے کی چٹنیوں کو بھی فریج میں ایک ہفتے تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
اس طریقے سے آپ دہی بھلہ بنا کر اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جو گھر کے کھانے کو مزیدار بناتا ہے۔