Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 فروری 2025 04:20pm

عباسی اسپتال کی لفٹ کو حادثہ، میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سمیت چوتھی منزل سے آگری

Welcome

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ عباسی شہید اسپتال میں لفٹ چوتھی منزل سے زوردار دھماکے کے ساتھ نیچے گری اور پہلی منزل پر آکر پھنس گئی، تاہم اللہ کے فضل سے میئر، ڈپٹی میئر اور دیگر تمام افراد محفوظ رہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب میئر کراچی عباسی شہید اسپتال کے ہیمو فیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کے افتتاح کے لیے اسپتال پہنچے تھے۔

افتتاحی تقریب کے دوران لفٹ میں زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے وہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ لفٹ میں میئر، ڈپٹی میئر سمیت 15 سے زائد افراد موجود تھے، جو تقریباً 5 سے 10 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔

خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اسپتال انتظامیہ کی ناقص سہولیات ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں۔ حادثے کے بعد لفٹ کے حفاظتی انتظامات اور اسپتال کی مجموعی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Read Comments