برطانیہ میں چور اٹھانوے کلو وزنی 1.7 ارب روپے کا سونے کا ٹوائلٹ لے اڑے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت میں سونے کے ٹوئلٹ کی چوری کے مقدمے کی سماعت کے دوران اہم انکشاف سامنے آیا کہ چوروں نے بلینہیم محل سے 48 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا ٹھوس سونے سے تیار کردہ ٹوائلٹ چوری کر لیا۔
برطانیہ کے آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ چوری صرف پانچ منٹ میں ہوئی۔ مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان میں سے دو اعتراف جرم کرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پرتعیش محل سے سونے کے ٹوائلٹ کا مقدمہ 2019 میں درج ہوا تھا۔ اس ٹوائلٹ کا باقاعدہ استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔
عدالت میں اس مقدمے کی سماعت کے دوران آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ ملزم مائیکل جونز نے چوری سے انکار کیا۔ وہیں دیگر ملزمان 36 سالہ فریڈ ڈو اور مغربی لندن سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ بورا گوکک نے بھی اس ٹوائلٹ کی چوری کے الزام کو مسترد کیا۔
فلپائن میں ڈینگی کے خلاف انوکھی مہم: مچھر مار کر لائیں اورنقد انعام پائیں
رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ چوری کرتے وقت ممکنہ طور پر وہ ٹوائلٹ ٹوٹ گیا تھا جسے دوبارہ جوڑا جانا مشکل تھا۔
دوسری جانب استغاثہ کے وکیل جولین کرسٹوفر نے عدالت کو بتایا کہ 14 ستمبر 2019 کو علی الصبح 5 افراد بلینہیم محل کے بند دروازوں کو ہتھوڑوں سے توڑ کر عمارت میں داخل ہوئے۔ پانچوں افراد دو گاڑیوں میں سوار تھے۔
جولین کرسٹوفر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ٹوائلٹ کی چوری سے تقریباً 17 گھنٹے پہلے اس کی ایک تصویر بھی لی گئی تھی۔
سماعت کے دوران کہا گیا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسے سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے جو کبھی بازیافت نہیں ہو سکے گا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ اس چوری میں شامل چوتھے ملزم 40 سالہ جیمز شین تھے۔ انھوں نے اپریل 2024 میں ٹوائلٹ کی چوری اور چوری شدہ ٹوائلٹ کی منتقلی کی سازش کا اعتراف کیا تھا۔
برس تک سونا سمجھ کر رکھا گیا ٹکڑا حقیقت میں کیا نکلا؟ ماہرین بھی چونک گئے
سونے کے بیت الخلا کا وزن 98 کلو گرام تھا اور اس کا 6 ملین ڈالر کا بیمہ کیا گیا تھا۔ چوری کے وقت ٹھوس سونے کی قیمت 28 لاکھ پاؤنڈ تھی۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان مسٹر شین، مسٹر ڈو اور مسٹر گوکک کے موبائل فون سے پیغامات، وائس نوٹ اور سکرین شاٹس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ تینوں نے تقریباً 20 کلوگرام سونے کے لیے 25 ہزار 632 پاؤنڈ فی کلو کی قیمت سے متعلق بات کی تھی۔
بھارتی سائنس دانوں نے مشروم سے سونا نکالنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا
عدالت کو یہ بھی بتایا گيا کہ مسٹر گوکک ’ہیٹن گارڈن‘ نامی علاقے میں جیولری کا کاروبار کرتے تھے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بلینہیم محل برطانیہ کے وزیراعظم سرونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بھی رہی ہے۔