حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی تدفین آج لبنان میں ہوگی جس کے لیے دارالحکومت بیروت سمیت لبنان بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کی تدفین کے باعث حکومت نے فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے دستے تعینات کر دیئے ہیں جبکہ بیروت ایئرپورٹ روڈ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کو بیروت میں ائیرپورٹ روڈ کےقریب سپرد خاک کیا جائے گا۔
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کون تھے؟
حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ساتھ ادا کی جائےگی۔
اسرائیلی یرغمالی نے رہائی کے وقت حماس کے جانبازوں کے ماتھے چوم لیے، ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر 2024 کو تنظیم کے زیر زمین ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے اسرائیلی فوج نے شہید کیا تھا۔