Aaj Logo

شائع 22 فروری 2025 09:31pm

لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے کرایہ 30 روپے مقرر کرنے کی سفارش

Welcome

لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے فلیٹ کرایہ 30 روپے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔

الیکٹرک بسوں کو چلانے کے لیے سبسڈی کے حوالے سے بتایا گیا کہ کرایہ 20 روپے مقرر کرنے سے سبسڈی کی رقم میں اضافے کا امکان ہے۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے الیکٹرک بس کا فلیٹ کرایہ 30 روپے مقرر کرنے کی سفارش کر دی، 30 روپے کرایہ مقرر کرنے سے سالانہ آٹھ کروڑ 98 لاکھ روپے سبسڈی دینا تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک بسوں کا افتتاح کردیا، کرایہ کتنا ہوگا؟

کرایہ کم کرنے سے سبسڈی کی رقم میں 50 فیصد اضافے کا امکان ہے، 20 روپے کرایہ مقرر کرنے سے 12 سال بعد سبسڈی کی رقم سالانہ ایک ارب سے تجاوز کا خدشہ ہے۔

الیکٹرک بس کو پہلے سال آپریشنل کرنے کے لیے لاگت کا تخمینہ 26 کروڑ 73 لاکھ روپے لگایا گیا، ایک سال میں الیکٹرک بس سے آمدن کا تخمینہ 11 کروڑ 83 لاکھ روپے لگایا گیا۔

لاہور میں چلنے والی نئے الیکٹرک بس سروس ”الیکڑو“ کے روٹس کیا ہوں گے؟

ایک سال میں الیکٹرک بس چلانے کے لیے 14 کروڑ 89 لاکھ روپے سبسڈی کی رقم ادا کرنی ہوگی، دوسرے سال آپریشنل کاسٹ کا تخمینہ 28 کروڑ 87 لاکھ روپے لگایا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

دوسرے سال میں الیکٹرک بس سے آمدن کا تخمینہ 13 کروڑ 28 لاکھ روپے لگایا گیا، الیکٹرک بس چلانے کے لیے 15 کروڑ 58 لاکھ روپے سبسڈی کی رقم ادا کرنی ہوگی۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے سبسڈی سے متعلق ورکنگ پیپر کی تیاری شروع کر دی ہے۔

Read Comments