Aaj Logo

شائع 22 فروری 2025 03:10pm

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کے دوران امپائر کرس جیفنی بیمار پڑگئے

لاہور میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کے دوران میچ کے امپائر بیمار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے امپائر کرس جیفنی کی طبعیت خراب ہوگئی۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے احسن رضا کرس جیفنی کی جگہ فیلڈ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے، پاکستان کے راشد ریاض میچ میں فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ منسوخ ہونے کا خدشہ، بارش کا امکان؟

احسن رضا اور راشد ریاض دونوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

Read Comments