Aaj Logo

شائع 22 فروری 2025 12:45pm

چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ، بیرسٹر گوہر کی تصدیق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے تصدیق کی ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ہوئی، جس میں اپنے شکوے اور شکایات ان کے سامنے رکھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، تاہم عدلیہ سے بھی ہم زیادہ خوش نہیں ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ کو چیلنج: ’گنڈاپور نے ایک انچ بھی زیادہ ترقیاتی کام کیا ہو تو مراد علی شاہ استعفا دیں گے‘

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ چیف جسٹس نے ملاقات کے دوران سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا؟

جس پر انہوں جواب دیا ’آپ کی بات درست ہے۔‘

Read Comments