Aaj Logo

شائع 18 فروری 2025 11:52am

پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، 17 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کروشیا سے گرفتار

Welcome

پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز سیل نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور راہزنی سمیت درجنوں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری افتخار احمد کو کروشیا سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، اسپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم آج صبح اشتہاری مجرم کو لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچی، جہاں سے اسے سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ افتخار احمد 17 سال سے سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا اور حکومت پنجاب نے اس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار کیے جانے والے خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 8 ہو چکی ہے۔ افتخار احمد کے خلاف بھتہ خوری اور راہزنی سمیت درجنوں مقدمات درج ہیں، اور اس کی گرفتاری کو پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

Read Comments