مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں ایک رہائشی عمارت گر کر تباہ ہوگئی۔
عمارت کے ملبے تلے درجن سے زائد افراد دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 10 لاشیں نکالی چکی ہیں جبکہ 8 افراد زخمی ہیں۔
زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ عمارت گیس سلنڈر دھماکے کے باعث گری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔