پاکستان کے شہروں سمیت بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران پُراسرار دھماکوں کی آواز سنی گئیں جس نے شہریوں کو شک کے ساتھ خوف میں بھی مبتلا کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی تاہم پاکستان کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ دہلی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔
تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگوں کو پراسرار دھماکوں کی گونج بھی سنائی دیں جنہوں نے انہیں مزید خوف میں مبتلا کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ لوگوں نے یہ اطلاع دی کہ جب دہلی میں زلزلہ آیا تو ایک عجیب، تیز آواز، گرج جیسی آواز سنائی دی۔
ایک بھارتی صارف نے ایکس پر ٹوئٹ میں لکھا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ ایک غیر معمولی آواز بھی سنائی دی تھی۔ بہت سے دوسرے لوگ بھی اس کی اطلاع دے رہے ہیں۔ کوئی اندازہ ہے کہ آواز کیا تھی؟ کیونکہ پہلے کبھی زلزلے کے دوران آواز نہیں سنی گئی۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ دھماکوں کی آواز دراصل ٹیکٹونک پلیٹ کی حرکت تھی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ ہم نے بھی گرج جیسی آواز سنی۔
وہیں پاکستانی صارفین کی جانب سے بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے دوران پیدا ہونے والی دھماکوں کی آواز پر مختلف تبصرے کیے گئے۔