Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 فروری 2025 04:20pm

بھارت: مندر میں تقریب کے دوران ہاتھیوں کا حملہ، بھگڈر مچنے سے 3 افراد ہلاک

Welcome

بھارت کے ایک مندرمیں ہاتھیوں کے حملے سے بھگڈرمچنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں تہوار کے دوران ہاتھیوں کے حملے سے بھگڈر مچ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کے مندر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب مندر میں ہونے والی تقریب کے دوران پٹاخے پھاڑے گئے، جس کے باعث ہاتھیوں نے ڈر و خوف کے مارے حملہ کردیا۔

ہاتھی کو نہلانے والی سیاح خوفناک موت کا شکار

افریقی ملک کا خشک سالی کی وجہ سے ہاتھی، زیبرا سمیت 700 جانوروں کو مارنے کا فیصلہ

بھارت: چاول کھانے کا شوقین 6 افراد کا قاتل ہاتھی بالآخرپکڑا گیا

اس حوالے سے بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ ہاتھیوں کو مندر میں تہوار کے لیے لایا گیا تھا اور پٹاخے پھٹنے سے وہ مشتعل ہو کر مزار کے قریب ایک چھوٹی عمارت کی طرف بھاگے، مشتعل ہاتھی بھاگتے ہوئے عمارت سے ٹکرائے تو اس کی دیوار کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں کچھ لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ بھگدڑ کے دوران 20 افراد زخمی بھی ہوئےہیں ۔

Read Comments