ترک صدر پاکستان پہنچ گئے، رجب طیب اردوان وزیراعظم کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
وزیراعظم اور ترکیہ صدر پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے، سیشن کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا
اس دوران متعدد اہم معاہدوں، ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ سے بھی خطاب کریں گے۔
ترک صدر دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع
ترکیہ صدر وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف زرداری سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد کو اکٹھا کیا جائے گا، اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔
وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں
ترجمان نے کہا کہ فورم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئےاسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے، ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے تحت متعدد مشترکہ قائمہ کمیٹیاں ہیں۔