Aaj Logo

شائع 11 فروری 2025 07:39pm

رنگا رنگ ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوسرے دِن غیرملکی کھلاڑیوں کی بھرپور پرفارمنس

Welcome

پنجاب میں رنگا رنگ ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوسرے دِن غیرملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

ہارس اینڈ کیٹل شو میں 13 بین الاقوامی ٹیمیں بھی فن کا مظاہرہ کررہی ہیں جن میں کویت، ناروے، عمان، قطر، مصر، سعودی عرب، ساﺅتھ افریقہ، امریکا کی نیزہ باز ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان، ایران، ترکیہ، ازبکستان، قزاقستان، کرغستان، تاجکستان کی تیر انداز ٹیموں نے بھی ہارس اینڈ کیٹل شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، مریم نواز

نیزہ بازی کی 9 اور تیراندازی کی 4 بین الاقوامی ٹیمیں مقابلوں میں شریک ہیں، ملک بھر سے 54 ٹیمیں ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت کررہی ہیں، شہ سواروں نے گھڑ سواری اور نیزہ بازی کی کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔

ماہر گھڑ سوار روایتی لباس زیب تن کئے میدان میں سرگرم نظر آئے، شائقین کی بڑی تعداد نے فورٹریس سٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو دیکھا۔

پنجاب حکومت کا رمضان بازار یا راشن پیکج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ

یاد رہے کہ 3 روزہ نیشنل ہارس اینڈکیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوا، 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنی ہیں، ”ہارس اینڈ کیٹل شو 2025“ کا عنوان“ اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی“ ہے۔

غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے بہترین انتظامات پر پنجاب حکومت تحسین پیش کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کلچر اور یہاں کی زندہ دلی دیکھ کر دل خوش ہوگیا، غیرملکی مرد وخواتین کھلاڑیوں نے اگلے ہارس اینڈ کیٹل شو میں بھی شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔

Read Comments