Aaj Logo

شائع 11 فروری 2025 09:08am

چیمپئنز ٹرافی: انجری کا شکار بمراہ کی جگہ کونسا بولر لے سکتا ہے؟

Welcome

بھارت کے کامیاب ترین فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ان دنوں انجری کا شکار ہیں جن کی شمولیت کا فیصلہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تاحال نہ ہوسکا۔

جسپریت بمراہ بھارتی ٹیم کیلئے ایک خاص بولر کا درجہ رکھتے ہیں جن کے ٹیم سے ڈراپ ہونے سے انڈین کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میں شرکت کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جسمریت بمراہ کی کمر کا اسکین کیا گیا ہے اور اسکواڈ کے حتمی اعلان سے قبل بمراہ کی دستیابی سے متعلق بھارتی ٹیم کے سلیکٹرز بی سی سی آئی کے میڈیکل اسٹاف کے ساتھ مشورہ کریں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

ہربھجن سنگھ اور شعیب اختر ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 11 فروری ہے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ 31فاسٹ بولر بولر بمراہ ایک دو دنوں میں پریکٹس شروع کردیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم کا مذاق اڑانے والے بھارت کو خود شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا

خیال رہےکہ آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے اختتام پر بمراہ کو کمر کے درد کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کر سکے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چونکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جسپریت بمراہ کی دستیابی غیر یقینی ہے، اس لیے بھارتی نے انگلینڈ کے خلاف اپنی موجودہ ون ڈے سیریز میں دو نئے گیند بازوں کو کھیلنے کا موقع دیا۔ ان میں سے ایک ہرشیت رانا ممکنہ طور پر بمراہ کی جگہ لے سکتے ہیں۔

دوسرے نئے کھلاڑی بھارت کے مسٹری اسپنر ورون چکرورتی کا نام بھی زیر غور ہے، جنہوں نے ون ڈے میچوں سے قبل T20I سیریز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ مگر کہا جا رہا ہے کہ ہرشیت رانا جسپریت بمراہ کے ایک اچھا متبادل ہو سکتے ہیں۔

Read Comments