لبرٹی چوک سے موٹرسائیکل اندر لے جانے کے معاملے پر قذافی اسٹیڈیم کے باہرڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹرنے اسپیشل برانچ کےاہلکارپر تشددکردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کےاہلکار نےموٹرسائیکل لبرٹی چوک سےاندر لےجانےکی کوشش کی جس پر ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں نے روک کر کہا کہ موٹرسائیکل اندر نہیں جاسکتی۔
اسپیشل برانچ کے اہلکار نے ضد کی جس پر وہاں پر موجود سب انسپکٹر نے اسے تھپڑ رسید کردیا۔ واقعے کے بعد وہاں پر موجود اہلکار نے معاملے کو رفع دفع کیا۔
ڈی آئی جی آپرییشنزنےایس پی ماڈل ٹاون کوانکوائری کرکے رپورٹ کرنےکا حکم دے دیا۔