حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
خیبر پختنونخوا کے جنوبی اضلاع میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کرتے ہوئے شرکا نے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت امن کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرے، آئی ایم ایف کے مطالبے پر لگایا گیا زرعی ٹیکس واپس لیا جائے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے ”ملازمین برطرفی قانون 2025“ مسترد کر دیا
اعلامیہ کے مطابق امن کے قیام کیلئے مؤثرمذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، مذاکرات کے آغاز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
شرکا نے صوبے میں صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر تشویش کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کو شہری علاقوں کے برابرسہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلان کردہ پیکج کی روشنی میں بقایاجات جاری کیے جائیں، پشتون قوم کے وسائل پر ان کا آئینی حق تسلیم کیا جائے۔
پاراچنار میں پیٹرول اور ڈیزل کا بحران شدید، 1200 روپے لیٹر تک فروخت ہونے لگا
جرگہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ میں کرم سے متعلق جرگے کے 14 نکاتی معاہدے پر مکمل عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔
شرکا نے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پار تجارتی آمد و رفت کو آسان بنایا جائے، افغانستان کے ساتھ آمد و رفت اور تجارتی راستوں میں سہولت دی جائے۔
باجوڑ، خیبر، شمالی و جنوبی ، کرم اور دیگر راستوں کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھولا جائے، ملک بھر میں لاپتہ افراد کو قانونی کارروائی کے لیے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔