Aaj Logo

شائع 10 فروری 2025 12:19pm

ہانیہ عامر نے بالی ووڈ آفرز قبول کرنے پر حامی بھر لی

Welcome

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔

ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی اداکاری کے لیے پسند کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بلاک بسٹر ڈرامہ ”کبھی میں کبھی تم“ سے کیا، جس میں شرجینا کے کردار نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ان کی کامیابی نے انہیں نہ صرف پاکستانی بلکہ ہندوستانی مداحوں میں بھی مقبول بنا دیا ہے، اور کئی بھارتی مشہور شخصیات نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔

راکھی ساونت کا ایئرپورٹ پر انتظار کروں گی، ہانیہ عامر نے مہمان نوازی کی حامی بھرلی

حال ہی میں لندن میں ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کے دوران، ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی اور پروگرام کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

ایک سوال کے جواب میں، جب ہانیہ سے پوچھا گیا کہ اگر کرن جوہر کی جانب سے انہیں بالی ووڈ میں کسی فلم کی پیشکش کی جاتی ہے تو کیا وہ اس پیشکش کو قبول کریں گی؟ تو ہانیہ نے کہا کہ اگر ایسی پیشکش ہوئی تو وہ اسے سوچنے پر آمادہ ہوں گی۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر پروجیکٹ اچھا ہوا اور حالات مناسب ہوں تو وہ ضرور اس پر غور کریں گی، ان شاء اللّہ۔

ہانیہ عامر نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کبھی کسی اچھے پروجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ اس پر غور کریں گی۔ ہندوستان میں کسی پروجیکٹ کا انتخاب کرتے وقت وہ اپنی پسند اور پروجیکٹ کی نوعیت کو مدنظر رکھیں گی۔

راکھی ساونت کا ایئرپورٹ پر انتظار کروں گی، ہانیہ عامر نے مہمان نوازی کی حامی بھرلی

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سلمان خان سے بات کی ہے کہ وہ ہانیہ عامر کو اپنے کسی نئے پروجیکٹ میں کاسٹ کریں، کیونکہ ان کے مطابق ہانیہ کا ٹیلنٹ بھارتی سینما میں ایک نیا رنگ لا سکتا ہے۔

اس انکشاف کے بعد مختلف سوشل میڈیا پیجز پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہانیہ جلد ہی کسی بھارتی پروجیکٹ کا حصہ بن سکتی ہیں۔

ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ، بادشاہ اور دیگر بھارتی فنکاروں کے ساتھ دوستی بھی ہو چکی ہے اور بہت سے لوگ بالی ووڈ میں ان کا جادو دیکھنا چاہتے ہیں۔

Read Comments