امریکی مصنوعات پر چین کی جانب سے ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی کوئلے اور گیس پر 15 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا۔
امریکی خام تیل، زرعی مشینری، بڑے انجن والی کاروں پر 10 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا۔
چین کی جوابی کارروائی، امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف کا نفا یکم فروری سے ہوا تھا۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق چین نے ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات کی کوشش تک نہیں کی گئی جبکہ کینیڈا اور میکسیکو نے تجارتی ٹیکس 30 دن کیلئے مؤخر کروا لیا تھا۔
امریکی ڈاک سروس نے چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے پارسلوں پر پابندی کیوں عائد کردی
چین نے امریکی خام تیل، زرعی مشینری اور بڑے انجن والی گاڑیوں پربھی 10فیصد ٹیرف لگایا ہے، امریکا کی جانب سے ٹیکس کے جواب میں چین نے ٹیکس عائد کیا تھا۔