”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے تحت 1500اجتماعی شادیوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا، دوسرے مرحلے کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی۔
پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے تحت 1500اجتماعی شادیوں کے دوسرے مرحلے کے لئے مزید 1500شادیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا۔ پروگرام کے لئے درخواستیں آن لائن اورڈائریکٹر سوشل ویلفیئرکے ضلعی آفس میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
معاشی بہتری سےعام آدمی کے گھر میں خوشحالی آئےگی، مریم نواز
”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے بارے میں معلومات کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی، اجتماعی شادیوں کی تقریب میں دولہا دلہن اور قریبی عزیزو اقارب کےلئے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا۔
نئے شادی شدہ جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی۔ ”دھی رانی پروگرام“ کے تحت دولہا دلہن کو فرنیچر اور کپڑوں سمیت دیگر ضروری سازو سامان کے تحائف بھی پیش کئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی کارڈ کا اجراء کردیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز نےکہا ہے کہ معاشرے کے نادار اور محروم معیشت طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے، جسے اچھی طرح نبھائیں گے، بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے۔