Aaj Logo

شائع 07 فروری 2025 04:34pm

چیف جسٹس کے 100 دن مکمل، سپریم کورٹ کے زیر التواء مقدمات میں 3 ہزار کی بڑی کمی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پہلے 100 دن مکمل ہوگئے، سپریم کورٹ کے زیر التواء مقدمات میں 3 ہزار کی بڑی کمی آ گئی، سپریم کورٹ نے 8174 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی پہلے 100 دن پورے ہوگئے ہیں، ان دنوں میں سپریم کورٹ کے زیر التواء مقدمات میں 3 ہزار کی بڑی کمی آئی ہے۔

بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ نے 8174 مقدمات کا فیصلہ کیا، جبکہ اعلیٰ عدلیہ میں 4963 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، سپریم جوڈیشل کونسل نے 2 میٹنگ میں ججز کیخلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا۔

نیا چیف الیکشن کمشنر کون؟ قاضی فائز عیسیٰ کے نام کی ایک بار پھر گونج

اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 40 شکایات کو نمٹایا، جوڈیشل کونسل نے 5 شکایات پر 5 ججز سے ابتدائی جواب مانگا،ایک جج کے خلاف شکایت پر مزید تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

Read Comments