Aaj Logo

شائع 06 فروری 2025 06:29pm

رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس میں 4 پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

Welcome

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے تھانہ سمن آباد کے مقدمہ نمبر 732 اور 835 کی سماعت ہوئی، جہاں پی ٹی آئی کے وکلا پیش ہوئے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے چاروں رہنماؤں کی حاضری لگوائی۔

جس کے بعد عدالت نے سابق وفاقی وزیررانا ثنا للہ کے گھر پر حملہ کیس کے مقدمہ نمبر 732 میں چاروں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔

اس سے قبل ان چاروں رہنماؤں پر حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے تاہم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دونوں کیسسز کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔

Read Comments