سہ ملکی ون ڈے سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت 4 فروری سے شروع ہوگی، ٹکٹس آن لائن یا پھر فزیکل طور پر نجی کورئیر کمپنی سے خریدے جا سکیں گے جبکہ سیریز میں میزبان پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
پی سی بی ٹکٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے سہ ملکی سیریز کے میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل کرلیں، پاکستان، نیوزی لینڈ اور فائنل مقابلے کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 500 روپے ہوگی جبکہ پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا میچ کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 350 روپے رکھی گئی ہے۔
تین ملکی سیریز کے لیے ٹکٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 8 ہزار رکھی گئی ہے، جنرل انکلوژرز کی قیمت ایک ہزار، فرسٹ کلاس اور پریمیم کی قیمت 2 سے 4 ہزار ہوگی جبکہ وی وی آئی پی اور گیلری کی قیمت 5 سے 8 ہزار کے درمیان ہوگی۔
پی سی بی نے ٹکٹس کی قیمت کم رکھی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم کا رخ کرسکیں جبکہ سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 8 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔