Aaj Logo

شائع 02 فروری 2025 06:39pm

بھارت : یاتریوں کی بس 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری، 7 افراد ہلاک

Welcome

بھارتی ریاست گجرات میں کمبھ میلے سے واپس آتے ہوئے یاتریوں کی بس کو حادثہ پیش آگیا جس میں 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمبھ میلے سے واپس آنے والے یاتریوں کی بس کو گجرات کے ضلع ڈانگ میں حادثہ پیش آیا، جہاں بس 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 48 افراد سوار تھے۔

بھارت میں خوفناک حادثہ، 6 افراد ہلاک 45 زخمی

سابق بھارتی کپتان کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

پولیس کے مطابق حادثہ گجرات کے شہر ڈانگ میں پیش آیا جہاں یاتریوں سے بھری بس 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری ۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی جاگری،کھائی میں گرنے سے بس کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں سے لاشوں اورزخمیوں کو کھائی سے نکالا، واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔

Read Comments