Aaj Logo

شائع 02 فروری 2025 06:34pm

عون چوہدری اور عاطف خان کی ملاقات، شیخ وقاص اکرم بھی برا مان گئے

Welcome

عون چوہدری اور عاطف خان کی اسلام آباد کلب میں ملاقات کی تصویر وائرل ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حلقوں سے عاطف خان پر تنقید ہونا شروع ہوگئی۔

اس تصویر کو سابق گورنر شاہ فرمان نے پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں ڈالا تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عاطف پر طعنے کستے ہوئے کہا کہ میں تو مجبوری میں سرکاری لوگوں سے ملتا تھا۔

اس تناظر میں عون چوہدری اور عاطف خان کی ملاقات پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم بھی برا مان گئے۔

شیخ وقاص نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور قیادت عاطف خان کی اس ملاقات کو ناپسندیدہ سمجھتی ہے، عون چوہدری نے ہمارے لیڈر اور ان کی اہلیہ کے خلاف گواہی دی اس لیے عاطف کی ان سے ملاقات پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید غصے کے اظہار کیا ہے۔

عاطف خان نے گورنر شاہ فرمان کو تصویر شیئر کرنے پر کھری کھری سنائیں اور پھر اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ کلب میں معمول کے مطابق واک کے لیے گیا تھا، عون چوہدری سے آمنا سامنا ہوا تو کسی نے تصویر لے لی۔

ذرائع کے مطابق عاطف خان کی بات سے واٹس ایپ گروپ میں شامل دیگر رہنماوں نے اتفاق کیا۔

Read Comments