Aaj Logo

شائع 02 فروری 2025 02:16pm

رنگت کا مذاق اڑانے پر بھارتی طالب علم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

Welcome

بھارت میں ذہنی و جسمانی تشدد کا شکار ایک طالب علم نے پریشان آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 15 سالہ بیٹے نے اسکول میں ریگنگ (Ragging) کی وجہ سے اپنی جان لے لی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے مہیر کو اس کے ہم جماعت طالب علموں نے جسمانی و ذہنی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے ذلت آمیز حرکتیں کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ماں نے انسٹاگرام پر اپنے الزامات کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ریگنگ نے ان کے بیٹے کو خودکشی پر مجبور کیا۔

مہیر کی والدہ کے مطابق اسکول کے چند طلبا نے نوجوان کی رنگت کا بھی مذاق اڑایا تھا جس کے بعد تنگ آکر طالب علم نے خودکشی کرلی۔

بیٹے کی والدہ رجنا نے انسٹاگرام پر ایک وطیل نوٹ شئیر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مہیر کی موت کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ اس واقعہ کے حقائق جاننے کی کوشش کی کہ اس نے خودکشی کیوں کی۔ انہوں نے مہیر کے دوستوں اور ہم جماعتوں سے بات کی، اور اس کے سوشل میڈیا پیغامات کو دیکھا۔ مہیر کے والدین کو پتہ چلا کہ ان کے بیٹے کو اسکول اور اسکول بس میں شرارتی طلباء کے ایک گروپ نے بری طرح تشدد کا بنایا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد مہیر کے کچھ کلاس فیلوز نے سوشل میڈیا پر جسٹس فار مہیر کا پیج بھی بنایا تھا جس کو اسکول انتظامیہ نے دباؤ ڈال کر بند کروا دیا۔

تاہم اسکول انتظامیہ نے نوجوان کے حق میں آواز اٹھانے والوں کے سوشل میڈیا پیج کو دباؤ ڈال کر ڈیلیٹ کروا دیا تاکہ اسکول کی ساکھ خراب نہ ہو۔

اسکول انتظامیہ سے متعلق مہیر کی والدہ کا کہنا ہے جب ہم نے اسکول انتظامیہ سے بیٹے کی موت کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے اسکول کی ساکھ بچانے کے لیے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔

لڑکے کی والدہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ آفس اور پولیس کو فوری ایکشن لینے کی درخواست کی ہے، مجھے خدشہ ہے کہیں اسکول کی جانب سے ثبوت مٹا نا دیے جائیں۔

اس حوالے سے پولیس نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہے، یہ ٹیم اس معاملے سے جڑے افراد کے بیانات اور شواہد اکٹھا کرے گی۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Read Comments