Aaj Logo

شائع 02 فروری 2025 12:04pm

بھارت کی من مانی ، انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے آئی سی سی قانون توڑنے پر اتر آیا

Welcome

بھارتی شہر پونے میں کھیلا گیا انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ تنازعات سے بھرپور رہا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے آئی سی سی قانون کی خلاف ورزی کی گئی جس پر انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر بھی خاموش نہ رہ سکے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر کھلاڑی شیوم دوبے کو بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، ابتدائی طور پر انہیں کھیل جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم دوسری اننگز میں وہ میدان میں واپس نہیں آئے، اور ان کے بجائے ہرشیت رانا نے ان کی جگہ کنکشن کے متبادل کے طور پر کھلایا گیا۔

جب بطور بیٹنگ آل راؤنڈر شیوم دوبے کے متبادل فاسٹ بولر ہرشیت رانا کو میدان میں اتارا گیا، انگلش کپتان جوز بٹلر اور سابق کرکٹرز میزبان بھارت کی اس حرکت پر بھڑک اٹھے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے قانون کے تحت اگر کسی کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگے تو اس کھلاڑی کا متبادل بالکل ویسا ہی ہونا چاہیے جبکہ انڈیا کی جانب سے بیٹنگ آل راؤنڈر شیوم دوبے کی جگہ اسپیشلسٹ فاسٹ بولر ہریشت رانا کو لایا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل بُری خبر آگئی، آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے آؤٹ

بھارت سے میچ ہارنے کے بعد انگلش کپتان جوز بٹلر نے بھارتی حرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہیں سے بھی کنکشن پلیئر کا بالکل ویسا متبادل نہیں تھا، کیا دوبے فاسٹ بولنگ کرنے لگے یا پھر ہریشت نے اپنی بیٹنگ بہت زیادہ بہتر بنالی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے متبادل پلئیر سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی تھی، میدان میں ہرشیت رانا کو دیکھ کر امپائر سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ میچ ریفری نے اجازت دی، ہم اس بارے میں ریفری جواگل سری ناتھ سے پوچھیں گے۔

حیدر علی کے 4 گیندوں پر 4 چھکوں نے ویسٹ انڈین کھلاڑی کی یاد تازہ کردی

انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن اور مائیکل وان نے بھی ہرشیت کو کھلانے پر تنقید کی۔

Read Comments