Aaj Logo

شائع 01 فروری 2025 08:36pm

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کا اعلان

Welcome

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

اے پی پی کے مطابق اس اقدام کے تحت صوبائی حکومت 20 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ہر منتخب خاندان کو دس ہزارروپے رمضان پیکج دیا جائے گا۔

خیبرپختون خوا صوبے بھر کے 115 حلقوں میں سے مستحق خاندانوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ منتخب خاندانوں کو رمضان المبارک کے پہلے دس دنوں میں10، 10 ہزار کا چیک دیا جائے گا۔

منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیےحکومت نے انتخاب کےعمل کی نگرانی کے لیے مختلف محکموں کو تفویض کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر روپے رمضان پیکج کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ تقسیم کے پورے عمل کی براہ راست وزیراعلیٰ ہاؤس سے نگرانی کی جائے گی۔

Read Comments