منہ کے السر وہ چھوٹے زخم ہیں جو منہ کے اندر مختلف جگہوں پر بنتے ہیں اور اکثر دردناک ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر خطرناک نہیں ہوتے مگر تکلیف دہ ضرور ہوتے ہیں۔
اگر آپ کو اکثر منہ کے السر کا سامنا ہوتا ہے، تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ڈینٹسٹس کے مطابق، ان سے نجات حاصل کرنے کے آسان طریقے موجود ہیں۔
ایک مہینے تک ہر روز انڈے کھانے سے آپ کی صحت میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟
منہ کے السر کی وجوہات
ڈینٹسٹ کے مطابق، منہ کا السر کئی وجوہات کی بناء پر ہو سکتا ہے۔
اگر دانتوں کا برش بہت سخت ہو یا آپ کے منہ کو چوٹ پہنچے۔
کھیلوں کے دوران منہ پر چوٹ لگنا۔
ٹوتھ پیسٹ میں موجود SLS یا کھانے کی چیزوں، لیٹیکس، یا کھانے کی الرجی کے مسائل بھی منہ کے السر کا سبب بن سکتے ہیں۔
کچھ جینیاتی حالتیں بھی السر کا سبب بن سکتی ہیں۔
منہ کے السر سے بچاؤ کے طریقے
SLS فری ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
اپنی خوراک میں نمک اور چینی کی مقدار کو کم کریں۔
وٹامن B12 کا استعمال، خاص طور پر انجکشن کی صورت میں، فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
ذہنی دباؤ، دیر سے سونا، یا سفر بھی السر کا سبب بن سکتے ہیں۔
اگر آپ یا آپ کے بچے کو بار بار منہ کے السر کا سامنا ہو، تو کسی دانتوں کے ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔
۔