Aaj Logo

شائع 29 جنوری 2025 08:07pm

صدر نے پیکا ترمیمی بل چند روز کیلئے مؤخر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، کامران مرتضیٰ

Welcome

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر کامران مرتضی نے مولانا فضل الرحمان اور صدر مملکت آصف زرداری میں رابطے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے پیکا ترمیمی بل سے متعلق بات کی تھی، صدر مملکت نے بل پر دستخط کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

صدر مملکت آصف زرداری کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کے ذریعے پیکا ترمیمی بل 2025 سے متعلق پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کو دی گئی یقین دہانی سامنے آگئی۔

سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور صدر مملکت کے درمیان ہونے والی بات چیت پر اپنے آڈیو کلپ میں کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت سے پیکا ترمیمی بل سے متعلق بات کی تھی، صدر مملکت نے مولانا فضل کے کہنے پر پیکا ترمیمی بل پر دستخط کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ کی واپسی پر انہیں پارلیمانی صحافیوں کے ساتھ ملاقات کا کہا گیا تھا، مولانا فضل الرحمان نے پی آر اے کے دوستوں کے لیے پیغام دیا جو پہنچا دیا۔

Read Comments