Aaj Logo

شائع 29 جنوری 2025 02:34pm

17 سالہ امریکی ٹک ٹاکر کی لاش گاڑی کے اندر سے برآمد

Welcome

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ مال کے باہر کھڑی گاڑی سے معروف ٹک ٹاکر نیسایا ٹرنر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 18 جنوری کو جنوبی کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر پیش آیا، جہاں 17 سالہ نیسایا ٹرنر کی گولی لگی لاش گاڑی کے اندر پائی گئی۔

”ڈنکی“ اداکار ورون کلکرنی شدید تکلیف میں اسپتال منتقل

پولیس کے مطابق، نیسایا کے سینے پر گولی کا نشان تھا۔ اس وقت تک پولیس کی جانب سے ملزم کی کوئی شناخت نہیں ہو سکی، اور تحقیقات جاری ہیں۔

امریکا سے ہنگامی ملک بدریوں پر رونے والی ہالی ووڈ اداکارہ کو ٹرمپ انتظامیہ کا بے رحمانہ جواب

نیسایا ٹرنر سوشل میڈیا پر معروف ٹک ٹاکر تھیں، جہاں ان کے 3 لاکھ 10 ہزار فالوورز تھے، جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 36 ہزار فالوورز تھے۔

موت سے چند دن قبل، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک 15 سیکنڈ کی ڈانس ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جو تیزی سے وائرل ہو گئی تھی۔

Read Comments