Aaj Logo

شائع 29 جنوری 2025 08:53am

وفاقی عدالت نے امریکا میں شدید قانونی اور مالیاتی بحران پیدا ہونے سے بچا لیا

امریکی وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی گرانٹس اور قرضے منجمد کرنے کے اقدام کو روک دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس فیصلے سے حکومت میں پیدا ہونے والی کنفوژن ختم ہوگئی ہے، جو اس اقدام کے باعث شدید قانونی اور مالیاتی بحران کا شکار ہوسکتی تھی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی رقم کے کنٹرول پر آئینی تنازعہ پیدا ہونے کا خدشہ تھا، کیونکہ وفاقی گرانٹس اور قرضے مقامی حکومتوں، اسکولوں اور غیر منافع بخش تنظیموں کے لیے ناگزیر سمجھے جاتے ہیں۔

انکم ٹیکس ختم کریں گے، دوسری قوموں پر ٹیکس لگا کر اپنے لوگوں کو امیر بنائیں گے، ٹرمپ

یہ حکم نامہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا جب اس صدارتی اقدام پر عمل درآمد چند منٹ بعد شروع ہونا تھا۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس عدالتی فیصلے سے حکومتی اداروں کو وقتی ریلیف ملا ہے، تاہم اس معاملے پر مزید قانونی جنگ کا امکان موجود ہے۔

Read Comments