Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2025 11:31pm

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نگراں دورِ میں بھرتی ملازمین کو ملازمت سے ہٹانے کا بل منظور

خیبرپختون خوا اسمبلی( فائل فوٹو)

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برخاست کرنے کا بل متفقہ طورپرمنظورکرلیا۔

بل کے متن میں بتایا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے دوران غیرقانونی طورپربھرتیاں کی گئیں، متعلقہ ادارے اس ضمن اعلامیہ جاری کریں گے۔

بل کےمتن میں کہا گیا کہ نوٹیفکیشن کے تحت غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہٹایاجائے گا، کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسمبلی اجلاس کے دوران بل میں یہ بھی بتایا گیا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل، لاسمیت محکمہ خزانہ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سیکریٹریز شامل ہوں گے۔

Read Comments