Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2025 09:08am

امریکی وزیر دفاع کی نامزدگی سینیٹ سے بمشکل منظور

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) نے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان سمجھے جاتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹ کی حمایت اور مخالفت میں 50, 50 ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ برابر ہونے پر نائب صدر نے اپنے فیصلہ کن ووٹ کا استعمال کیا، اس دوران 3 ری پبلکن سینیٹرز نے وزیر دفاع کی مخالفت کی۔

رپورٹ کے مطابق حلف برداری کے بعد امریکا کے نئے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پیغام میں کہا کہ امریکا کو اولیت دوں گا۔

جے ایف کینیڈی کے قتل کی خفیہ دستاویزات سامنے لانے کا حکم دے دیا ہے، ٹرمپ

امریکی میڈیا کے مطابق نامزدگی کی توثیق کے لیے نائب صدر نے فیصلہ کن ووٹ ڈالا جہاں 3 ری پبلکن سینیٹرز نے بھی وزیر دفاع کی مخالفت کی۔

دوسری جانب امریکی سینٹ نے کرسٹی نوم کو وزیر ہوم لینڈ سکیورٹی مقرر کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تقرری کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ اکثریت نے حق میں ووٹ دیا۔

Read Comments