Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2025 06:33pm

اپر کرم کے لئے سامان رسد اور بنکرز کی مسماری کا نیا شیڈول جاری

Welcome

اپر کرم کے لئے سامان رسد اور بنکرز کی مسماری کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، کل سامان رسد لے جانے والا گاڑیوں کا ایک اور قافلہ پارا چنار جائے گا جبکہ قومی بنکرز کو مسمار کرنے کا مرحلہ وار سلسلہ بھی کل سے دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپر کرم کے لئے سامان رسد اور بنکرز کی مسماری کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، کل سامان رسد لے جانے والا گاڑیوں کا ایک اور قافلہ پارا چنار جائے گا جبکہ قومی بنکرز کو مسمار کرنے کا مرحلہ وار سلسلہ بھی کل سے دوبارہ شروع کر دیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق اگلے تین دنوں کے اندر صوبائی حکومت کے زیر انتظام امن معائدے کے دستخط کندہ اور امن کمیٹیوں کے ممبرز کے جرگہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔

کرم میں امن قائم کرنے کے لیے اہم اقدام: امن کمیٹیاں قائم

ضلع کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ذرائع کے مطابق قافلوں کی روانگی اور بنکرز کی مسماری کا سلسلہ کل دوبارہ شروع ہو گا جبکہ اگلے تین دنوں کے اندر صوبائی حکومت کے زیر انتظام امن معائدے کے دستخط کُنِندہ اور امن کمیٹیوں کے ممبرز کے جرگہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امن معائدے کے مطابق حکومت اور تمام فریقین کے مابین اسلحہ جمع کرنے کے طریقہ کار کے معاملات طے کیے جا رہے ہیں اور امن معائدے کے مطابق ریاست کسی بھی شر پسند کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔

Read Comments