شیر کو قریب سے دیکھنے کا شوق شہری کو مہنگا پڑ گیا۔ سبزہ زار کے علاقے میں شیر نے شہری کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق عظیم نامی شخص سبزہ زار کے علاقے میں شہری میاں عمر ڈولا کے فارم ہاؤس پر شیر دیکھنے گیا تھا۔
شہری شیر کو قریب سے دیکھنے کیلئے شیر کے پنجرے میں چلا گیا۔
انجان انسان کو قریب دیکھ کر پنجرے میں قید شیر نے حملہ کر دیا جس سے اس کے سر، چہرے اور بازو پر چوٹیں آئیں۔
زخمی زخص کو فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر شیر کے مالک کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔