Aaj Logo

شائع 19 جنوری 2025 09:34pm

بھارت : کمبھ میلے میں آگ لگنے سے متعدد خیمے جل کر خاکستر

Welcome

بھارتی ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں جاری کمبھ میلے ایک کیمپ میں زبردست آگ لگنے سے کئی خیمے جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ میلے میں آتشزدگی سے کئی خیمے جل کرخاکستر ہوگئے۔ تاحال کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

رپورٹ کے مطابق آگ خیمے میں کھانا پکانے کے دوران سلنڈر پھٹنے سے لگی، تیزہواؤں کے باعث آگ نے مزید 18 خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ خیمے میں رکھے سلنڈر پھٹنے سے آگ مزید شدید ہوگئی۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے سے میلے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ، اور کیمپ میں رکھے کئی سلنڈر پھٹ گئے۔ میلے کے علاقے میں لگنے والی یہ آگ اتنی بھیانک تھی جو بہت دور سے نظر آرہی تھی۔

پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف ہیں، فی الحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

Read Comments