ایبٹ آباد میں تھانہ نواں شہر کی حدود سے ماں اور2 بچیاں 5 روز سے لاپتا ہوگئیں، شوہر نے گمشدگی کی اطلاعی رپورٹ درج کروا دی ہے۔
شوہر محمد عدیل نے پولیس کو بتایا کہ کسی کام کے سلسلے میں نتھیا گلی گیا تھا، شام کو واپس آیا تو بیوی بچیاں غائب تھیں، بچیوں کی عمریں 5 اور 2 سال ہیں، میری کسی سے دشمنی یا کسی پر شک نہیں۔
ایبٹ آباد میں پولیس رائیڈر پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک
ایبٹ آباد کے جنگلات میں لگی آگ پر 36 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا
پولیس کے مطابق مسمات کرن بی بی زوجہ عدیل کا موبائل نمبر بند جارہا ہے، موبائل فون کی سی ڈی آر کے ذریعے گمشدہ خاتون اور بچیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔