Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2025 08:24pm

مجھے تکلیف ہے کہ نوجوان کسی کے بہکاوے میں آکر جیل چلے گئے، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے تکلیف ہے کہ نوجوان کسی کے بہکاوے میں آکر جیل چلے گئے، جس سیاسی جماعت نے انہیں انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج انہیں جیل میں پوچھنے بھی نہیں آتے، میں گلا پھاڑ کر جھوٹے وعدے نہیں کر رہی کہ گورنر ہاوس کو یونیورسٹی بنا دوں گی ، طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح میں نے دو بار بنا کسی قصور کے جیل کاٹی ہے آج میں بھی بدلے لینے شروع کردوں، آپ کو انتشار پر اکساؤں تو میں آپ کا مستقبل خراب کروں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ جس سیاسی جماعت نے بچوں کو انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج ان کو جیل میں پوچھنے تک نہیں آتے، اپنی جان اور مستقبل کی حفاظت آپ کا فرض ہے، اگر آپ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالیں گے تو یہ آپکی اپنے ماں باپ سے نافرمانی ہے ، مجھے تکلیف ہے کہ بچے کسی کے بہکاوے میں آگئے، کاش انہوں نے اس وقت سمجھ اور عقل کا راستہ اپنا لیا ہوتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھ کہ طلبہ کو 30 ہزار اسکار شپس دی ہیں جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے ، یہ اسکالر شپس 50 ہزار تک لیجائیں گے، نواز شریف انٹرنیٹ سٹی میں نالج سٹی الگ سے بناہا گیا ہے۔

چاہے کچھ بھی ہوجائے ملک کے خلاف نہیں جانا، مریم نواز کی طلبہ کو نصیحت

دشمن کی حکومت ہو تب بھی نہیں کہوں گی باہر نکلو اور آگ لگادو، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کی انٹرنیشنل یونیورسٹیز کو لاہور اور پنجاب میں کیمپسز کھولنے کی دعوت دی ہے تاکہ جو بچے بیرون ملک نہیں جا سکتے وہ اپنے ملک میں دور جدید کی تعلیم حاصل کر سکیں، انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جینس یونیورسٹی کی بھی جلد تعمیر شروع ہو رہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے طلبہ کے لیے ایک لاکھ جدید لیپ ٹاپ لانے کا بھی اعلان کیا، جی سی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیر اعلٰی مریم نواز نے سیکیورٹی ہٹا دی اور وہ طلبہ میں گھل مل گئیں جبکہ طلبہ نے وزیراعلی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

تقریب میں وزیر تعلیم راوسکندر حیات، لیگی رہنما عابد شیر علی اور طلال چوہدری سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے آسان کاروبار فنانس“ اور“آسان کاروبارکارڈ“ اسکیموں کا اجراء کردیا

وزیراعلیٰ مریم نوازنےآسان کاروبار فنانس“ اور“آسان کاروبارکارڈ“ سکیموں کا اجراء کردیا۔ مریم نوازنےطلبہ کے لئےلیپ ٹاپ اسکیم لانچ کردی۔ فیصل آباد ڈویژن میں ہونہارaسکالرشپ کا آغاز بھی کردیا اورطلبہ کوسکالرشپ چیک دئیے۔

مریم نوازنے کہا کہ لوگ کہہ رہے تھے ملک ڈیفالٹ کرجائےگا۔ اب تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنےآسان کاروبار فنانس“ اور“آسان کاروبار کارڈ“ اسکیموں کا اجراء کردیا۔ آسان کاروبارفنانس اسکیم کےتحت 3کروڑ روپے تک اورآسان کاروبارکارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپےتک قرضےدیئے جائیں گے۔

مریم نوازنےطلبہ کےلئےلیپ ٹاپ سکیم لانچ کردی. لیپ ٹاپ اسکیم کےتحت 40 ہزار لیپ ٹاپ دیئےجائیں گے۔ وزیراعلیٰ نےفیصل آباد ڈویژن میں سی ایم ہونہاراسکالرشپ کا بھی آغازکردیا۔ طلبہ کوہونہاراسکالرشپ چیک تقسیم کیے۔

مریم نوازکا کا کہنا تھا کہ طلبہ کو تخریب نہیں تعمیرکا راستہ دکھانا ہے اگر انتقامی سیاست شروع کردوں توآپ کےلئےکام کون کرے گا۔

Read Comments