Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2025 03:07pm

الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم سمیت 139 قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ اراکین کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023۔2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر متعدد اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی۔ گوشوارے جمع کرانے تک اراکنن اسمبلی اور سینیٹرزکسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر کسی رکن نے گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کیں تو کارروائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ پندرہ جنوری مقرر کی تھی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جب تک اراکین مالی گوشوارے جمع نہیں کرواتے تب تک اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے اختر مینگل، قاسم گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 16 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی، دو سینیٹرز محمد قاسم اور عبد القدوس بزنجو کی رکنیت بھی معطل کی گئی،

پنجاب اسمبلی کے 68 ممبران نے گوشوارے جمع نہ کروائے، جس پر الیکشن کمیشن نے رکنیت معطل کردی، سندھ اسمبلی کے 15 ارکان بھی معطل کئے گئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 ممبران بھی صوبائی اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہیں ہوسکتے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی بھی رکنیت معطل کردی ہے۔

الکیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر گوشوارے جمع نہ کرانے والے 139 ارکان قومی، صوبائی و سینیٹ کی رکنیت معطل کی۔

ممبرصوبائی اسمبلی سندھ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرز کو معطل اراکین سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

Read Comments