حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس 28 جنوری کو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے حکومتی کمیٹی نے اتفاق نہیں کیا ہے، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑا جائے گا۔
پی ٹی آئی کا آرمی چیف سے رابطہ، سارا معاملہ سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کا اجلاس میں آج مثبت کردار رہا، حکومتی اراکین علی امین گنڈاپور کے مثبت کردار کے معترف نظر آئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کو پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی۔