علی امین گنڈاپور کے بعد عمران خان نے بھی پاکستان تحریک انصارف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے، بیرسٹر گوہر نے بھی اس حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میری اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات علیحدگی میں ہوئی، آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں، اپنے تمام مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھے ہیں۔
بیرسٹڑ گوہر نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں دوسری طرف سے بھی مثبت جواب ملا ہے، اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، امید ہے اب صورت حال بہتر ہوجائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی ہی ٹی آئی سے ملاقات کرکے آرہا ہوں، بانی ہی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو ہوئی ہے، بانی ہی ٹی آئی نے صحافیوں کو بتایا کہ میری ملاقات ایک جگہ ہوئی ہے، میری ملاقات کسی سے بھی ہوتی ہے میں تب بتاتا ہوں جب بانی کی مجھے ہدایت ہوتی ہیں، جو بھی کرتا ہوں بانی ہی ٹی آئی کے لیے اور ان کی ہدایات کے مطابق کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے، ملکی استحکام کے لیے یہ بہت ضروری ہے، ہمارے دروازے بات چیت کے لیے ہمشیہ کھلے تھے، دوسرے دروازے بند تھے، بات آگے بڑھتی ہے تو یہ ملک کے استحکام کے لیے بہت اچھا ہوگا، ہمارے 2 ہی مطالبات ہیں کہ جوڈیشل بنے اور وہ دو واقعات کی انکوائری کرے۔
حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تحریری اعلامیہ جاری، تحریری مطالبات پیش، حکومتی جواب کا وقت مقرر
قبل ازیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق کر چکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ آرمی چیف سے میری ملاقات سیکیورٹی سے متعلق ہوئی تھی، آرمی چیف نے تمام پارٹی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں بیرسٹر گوہر بھی تھے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے، اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند ہے یہ پاکستان کے لیے اچھا ہے، ہم چاہ رہے تھے مذاکرات ہوں، اس میں پاکستان کے استحکام کی بات ہوگی‘۔
عمران خان علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے بات کرنی چاہیے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات بند ہیں، ہمیشہ بات چیت کا کہا، دوسری طرف سے دروازے بند تھے، اب اگر بات چیت شروع ہوئی ہے تو پاکستان کے ہی استحکام کے لیے بات ہوگی‘۔