اللہ کی ہر مخلوق اُس کی بے مثال قدرت، حکمت اور صفات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہر ذرے سے لے کر کائنات کی وسعتوں تک، ہر چیز سے اللہ کی وحدانیت اور کمال عیاں ہوتا ہے۔
زمین و آسمان ، پہاڑوں کی مضبوطی، سمندروں کی گہرائی، اور آسمان کی وسعت اُس کی قدرت کا مظہر ہیں۔ ہر جاندار، انسان، جانور، چرند و پرند، اسکی بناوٹ، عادات، اور فطری توازن اللہ کی تخلیق اوراس کی جبروت کا اظہارکرتے نظر آتے ہیں۔
بعض جاندار جن پر ہم انکی ساخت یا بناوٹ پرحیرت کا اظہار کرتے ہیں پروردگار کی قدرت کا مظہر ہے۔ جیسے ہاتھی کی سونڈ کا ہونا، اونٹ کے کوہان اور اس کی عجیب ساخت جس کا ذکر خود خدائے لم یزل نے قران میں کِیا ہے کہ کیا تم اونٹ کی بناوٹ پر غور نہیں کرتے- اسی طرح مچھلی کے منہ میں زبان کی عدم موجودگی ہمارے لئے حیرت کا باعث تو ہوسکتی ہے لیکن کیونکہ اللہ کی ہرمخلوق اسکی حکمت کا مظہر ہے اس لئے ہم ’کیوں‘ کا سوال نہیں کرسکتے-
بھارت کے مہا کمبھ میلے کی حسین ترین خاتون سادھو کون؟
جوں جوں سائنس ترقی کر رہی ہے اس کائنات اوراس میں موجود اللہ کی حکمتوں کو جاننے کی کوشش کر رہی ہے- ہم صرف اپنی عقل و شعور اور سائنس کی رو سے بات کر سکتے ہیں اس کائنات کو کھوج سکتے ہیں بلکہ ہم جتنا کائنات کو ایکسپلور کرتے جاتے ہیں اللہ کی قدرت اور حکمت سے ہماری عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں-
سائنس کی رو سے مچھلیوں کے منہ میں زبان کی موجودگی یا عدم موجودگی ان کے ارتقائی حیاتیاتی نظام سے متعلق ہے۔ مچھلیوں میں جو ساخت زبان سے مشابہ ہوتی ہے، وہ دوسرے جانوروں کی زبان جیسی مکمل فعال نہیں ہوتی، اور اس کی بناوٹ اور افعال مخصوص حالات کے مطابق ڈھالے گئے ہیں۔ لہٰذا، مچھلی کی ’زبان‘ موجود تو ہوتی ہے، لیکن یہ انسانوں یا دیگر جانوروں کی زبان جیسی مکمل فعال اور حرکت پذیر نہیں ہوتی-
اگر آپ سندھ کی یہ زبان جانتے ہیں تو 10 لاکھ ڈالر انعام ملے گا
مچھلی کی زبان ہڈی کے ایک ٹکڑے پر مشتمل ہوتی ہے جسے ’بسال ہڈی‘ (basihyal bone) کہتے ہیں۔ یہ نرم پٹھوں اور بافتوں سے جڑی ہوتی ہے، لیکن یہ لچکدار یا حرکت پذیر نہیں ہوتی جیسی کہ انسانوں اور ممالیہ جانوروں کی زبان، لہذا اسے صرف کھانے کو نگلنے یا پانی کے دباؤ کو اور گِلز کے ذریعے سانس لینے کے عمل کو کنٹرول کیا جاسکے-
مچھلیاں کھانے کو چبانے کے بجائے سیدھا نگلتی ہیں۔ ان کے دانت یا تو شکار کو قابو کرنے کے لیے ہوتے ہیں یا خوراک کو ٹکڑوں میں توڑنے کے لیے
خون میں لت پت والد کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال پہنچایا، شدید زخمی سیف کی نیوروسرجری کرنی پڑ گئی
مچھلیوں کی زبان کا حیاتیاتی ڈیزائن ان کے طرزِ زندگی اور خوراک کے طریقے کے مطابق قدرت نے بنایا ہے۔ یہ سادہ ساخت ان کے ماحول اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ قدرت کی کریئیشن کا منہ بولتا ثبوت ہے جو ان کی بقا کے لیے ضروری تھا-