Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2025 02:55pm

ہوشیار رہیں، ان چیزوں کو مکسچر میں پیسنے سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے

چیزوں کو پیسنے کے لیے مکسچر کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے تاہم کچھ چیزوں کو مکسچر میں پیسنے سے گریز کرنا چاہیے ورنہ آپ کے مکسچر کے ٹوٹنے یا خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

آپ خواہ چٹنی بنانا چاہتی ہوں یا سالن کے لیے مصالحہ پیسنا ہو، مکسچر آپ کے ان تمام کاموں کو آسان بنا دیتے ہیں اور منٹوں میں کام ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ بات بھی ماننی پڑے گی کہ یہ مکسچر قیمت کے اعتبار سے مہنگا ہوتا ہے۔ اس لیے اس کی دیکھ بھال کی بھی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ کسی بھی چیز کو بغیر کچھ سوچے پیسنا شروع کردیں توآپ کے مکسچر کو نقصان پہنچ سکتاہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کن چیزوں کو مکسچر میں پیسنے سے گریز کرنا چاہیے۔

کھڑے مصالحے

ہر گھر میں گرائنڈر میں پیسنے لیے لیے مکسچراستعمال ہوتا ہے۔ بہت سے گھرانوں میں پورے مہینے کا مصالحہ ایک ہی وقت میں پس کر مہینوں کے لیے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔اگر آپ بھی ایسا ہی کرتی ہیں تو اگلی بار مکسچر جار میں مصالحے ڈالنے سے پہلے اس بات کاخاص خیال رکھیں کہ سخت کھڑے مصالحے جیسے جائفل، دار چینی پسنے کے لیے نہ ڈالے جائیں کیونکہ ان سخت مصالحوں کی وجہ سے اس کا بلیڈ ٹوٹ بھی سکتا ہے۔

کولڈ کافی یا شیک بناتے وقت خیال رکھا جائے

مکسچر گرائنڈر کوکولڈ کافی، لسی یا شیک بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اورانہیں ٹھنڈا کرنے کے لیے آئس کیوبز کو بھی اجزا کے ساتھ مکسچر میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اکثر لوگ تو بڑے سائز کے آئس کیوبز مکسچر میں ڈال کر انہیں پیسنا شروع کردیتے ہیں۔ اس سے جار کے بلیڈز ٹوٹ سکتے ہیں آپ کو چاہیے کہ بالکل چھوٹے چھوٹے برف کے ٹکڑے ڈالیں جائیں تاکہ مطلوبہ مشروب تیار بھی ہوجائے اور مکسچر کو کوئی نقصان بھی نہ پہنچے۔

گرم چیزیں نہ ڈالی جائیں

گرم چیزوں کو مکسچر میں ڈالنے کی غلطی کبھی نہ کریں خاص طور پر گرم لیکویڈ ڈالنے کے بعد غلطی سے بھی مکسچر نہ چلایا جائے کیونکہ جب آپ گرم چیزیں اس کے اندر ڈالتے ہیں اور پھر مکسچر چلاتے ہیں تو بھاپ کی وجہ سے بلینڈر پر دباو بڑھے گا اس کی وجہ سے ڈھکن یا برتن پھٹ بھی سکتا ہے۔

ادرک لہسن نہ پسا جائے

ادرک اور لہس کوپیسنے سے مکسچر کو ویسے تو نقصان نہیں پہنچ سکتا بشرطیکہ وہ زیادہ مقدار میں ہوں لیکن اگر یہ تھوڑی کم مقدار میں ہوں تو پیسنے کے دوران اس کے ٹکڑے بلینڈر میں پھنس سکتے ہیں۔ انہیں صاف کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور اگر انہیں اچھے طریقے سے صاف نہ کیا جائے تو جار میں سے عجیب سی بو آنے لگتی ہے۔

Read Comments