Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2025 12:43pm

مشہور یو ایف سی فائٹر پر خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام

ایک خاتون کی جانب سے متنازعہ یو ایف سی فائٹر کونر مکگریگر پر جنسی حراسانی کا الزام لگایا گیا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں ایک خاتون نے کونر مکگریگر کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ یو ایف سی فائٹر نے 9 جون 2023 باسکٹ بال ارینا کے ایک واش روم میں ان کو جنسی حراسانی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ میک مکگریگر انہیں باسکٹ بال ارینا کے ایک نجی باتھ روم میں لے گئے جہاں انہوں نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تاہم جب پولیس کو اطلاع دی تو انہوں نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

سماعت سے محروم سابق یو ایف سی لیجنڈ پہلی بار دنیا کو سننے کو تیار

تاہم کونر مکگریگر کی جانب سے اس الزام کو مسترد کیا گیا۔ یو ایف سی فائٹر کے وکیل نے خاتون کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

خاتون کے وکیل جیمز ڈن نے کہا کہ چونکہ مجرمانہ الزامات درج نہیں کیے گئے تھے، اس لیے اب وہ سول مقدمے کے ذریعے انصاف کی تلاش کر رہے ہیں۔

نامور مسلمان فائٹر خبیب کو جہاز سے اتار دیا گیا، بیٹھنے کی اجازت کیوں نہ ملی؟

وکیل کا کہنا تھا کہ خاتون نے مقدمہ کرنے کا فیصلہ کرنے سے قبل سوچا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اس سے ان کی نوکری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

کونر مکگریگر پر امریکی عدالت میں یہ نیا الزام صرف دو ماہ بعد سامنے آیا، جب یو ایف سی فائٹر کو 2018 میں ڈبلن کے ایک ہوٹل میں نکیتا ہینڈ نامی خاتون پر حملہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا جس پر عدالت نے یو ایف سی فائٹر کو 2 لاکھ پاؤنڈ جمع کرانے کا حکم دیا۔

Read Comments