پھٹکری کی بھاپ کئی طرح سے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ نہ صرف جلد پر اثر ڈال سکتی ہے بلکہ جسم کی بدبو کو بھی دور کرتی ہے۔
اکثر پھٹکری کا استعمال صفائی کے لیے کیا جاتا ہے لیکن یہ پھٹکری جلد کو صحت مند اور جوان بھی رکھ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی ایسے کئی مسائل ہیں جن کا علاج پھٹکری کی بھاپ لے کر کیا جا سکتا ہے۔
سردیوں میں لذت اور غذائیت سے بھرپور مکھانے کے لڈو بنائیں
پھٹکری کی بھاپ لینے سے خارش اور انفیکشن کو کم کیا جاسکتا ہے۔ پھٹکری کا پانی پیشاب کے انفیکشن کے گھریلو علاج میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
جن لوگوں کی جلد پر برے بڑے چھید نظر آتے ہیں وہ پھٹکری کی بھاپ لے کر اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پھٹکری ٹشوز کو ایک ساتھ ملا کر ان سوراخوں کے سائز کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
’گوشت کے بغیر غذا خواتین کیلئے خطرے کی گھنٹی
اگر آپ چہرے پر پڑنے والی جھریوں سے پریشان ہیں اور ان سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اپنے چہرے پر پھٹکری کی بھاپ دیں۔
پھٹکری کے ایک ٹکڑے کو پانی میں ڈال کر اسے گرم کر لیں۔ اس کی بھاپ چہرے پر لے لیں۔ زیادہ دیر تک بھاپ لینے سے گریز کریں کیونکہ چند سیکنڈ سے ایک منٹ تک کی لی گئی بھاپ جلد پر فوری اثر دکھا سکتی ہے۔
پھٹکری کے پانی سے منہ کے غرارے کرنے سے سانس کی بدبو اور دانتوں پر جمع پلاک کودور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
انڈرآرم سے آنے والی بدبو نہ صرف فرد بلکہ اردگرد کے ماحول کو بھی بدبودار کردیتی ہے جس کی وجہ سے فضا میں سانس لینا محال ہوجاتا ہے۔ پھٹکری کے پانی سے ٖغسل کرنے کے ساتھ ساتھ پھٹکری کی بھاپ لینے سے بھی اس مسئلے کو دور کیا جاسکتا ہے۔
پھٹکری میں موجود اینٹی بیکٹریل خصوصیات انڈر آرمز میں جمع ہونے والے پسینے کی وجہ سے پیدا ہونے والی بو کو دور کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔