Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2025 03:09pm

علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے چئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

اس دوران نہیں میڈیا نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھار کردی۔

ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کھلے مذاکرات ہو رہے ہیں تو بیک ڈور کی ضرورت نہیں ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ سیکیورٹی امور پر ملاقات ہوئی تھی اس میں کیا طے پایا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سیکیورٹی سے متعلق تو میری ملاقات ہوئی تھی۔

علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے میری ملاقات سیکیورٹی سے متعلق ہوئی تھی، آرمی چیف نے تمام پارٹی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں بیرسٹر گوہر بھی تھے۔

جب ان سے کہا گیا کہ ’’ون آن ون ملاقات کا مطلب ہے کہ آپ میٹنگ کی تفصیلات بتا نہیں سکتے‘۔ تو جواب میں انہوں نے قہقہہ لگایا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کی ضمانت نہیں دے سکتے اور پارٹی کسی سے ایسی ریلیف نہیں مانگ رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں عدالتوں سے انصاف حاصل کریں گے۔ ہمارے خلاف ایف آئی آر درج ہیں۔

Read Comments