لاہور میں لسیکو کے ملازمین نےمبینہ طور پر گلوکار جواد احمد کی بیگم کے بیوٹی پارلر میں بجلی کی چوری پکڑ لی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسیکو کے ملازمین کا دعویٰ ہے کہ صارف کے میٹر کا فیز ڈیڈ کیا ہوا تھا۔
جب لیسکو کے عملے نے چیکنگ کے دوران پارلر کا دورہ کیا تو سنگر جواد احمد وہاں پہنچ گئے۔
لیسکو حکام کے مطابق، جواد احمد نے ملازمین سے زبردستی میٹر چھین لیا اور میٹر ریڈر اصغر اور شاہد پر حملہ کر کے انہیں زدو کوب کیا۔
سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ڈاکوؤں کے چاقو سے کئی حملے
محسن عباس حیدر نے والد کے جنازے میں شریک رشتہ داروں کو ڈھکے چھپے لفظوں میں کھری کھری سنادی
لیسیکو کے مطابق اسٹاف نے میٹر ٹمفڈ کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں۔
ایکسین جوہر ٹاؤن احمد فراز موقع پر پہنچ گئے لیکن اس دوران جواد احمد اور ان کی بیوی میٹر لے کر فرار ہو گئے۔
لسیکو نے نواب ٹاؤن تھانے میں ملازمین پر تشدد اور بجلی چوری کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی ہے۔
لیسکو حکام نے بتایا کہ جواد احمد نے خود میٹر غائب کر دیا ہے، اور اس وقت بجلی بند ہے۔ قانونی کاروائی کے بعد ہی بجلی بحال کی جائے گی۔