Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2025 11:10am

سردیوں میں لذت اور غذائیت سے بھرپور مکھانے کے لڈو بنائیں

ہم سب جانتے ہیں کہ مکھانے ہماری صحت کے لیے کتنے مفید ہیں۔ آج ہم آپ کے ساتھ ”مکھانے کے لڈو“ کی ترکیب شیئر کررہے ہیں، جو لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہیں۔

ذائقہ اور صحت سے بھر پور مکھانے تقریبا ہر ایک کے پسندیدہ ہیں۔ مکھانے میں پروٹین، کاربو ہائیڈریٹس اور کیلشیم جیسے بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو انسان کی مجموعی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

گنج پن کے شکار افراد بال دوبارہ اگانے کیلئے ٹماٹر کے جوس کا استعمال کیسے کریں؟

سردیوں کے موسم میں جب میٹھا کھانے کی اشتہا بڑھ جاتی ہے تو ایسی صورت میں کیوں نہ مکھانے کے لڈو بناکر اس خواہش کو پورا کیا جائے۔ آج ہم مکھانہ کے لڈو کی نئی اور منفرد ترکیب شیئر کررہے ہیں اسے ضرور آزمائیے گا۔

مکھانے کے لڈو بنانے کے لیے درکار اجزا

مزیدار اور غذائیت سے بھر پور مکھانہ کے لڈو بنانے کے لیے آپ کو جن اجزا کی ضرورت ہوگی وہ یہ ہیں۔

  • مکھانہ، تقریبا ڈھائی کپ

  • بادام، ایک چوتھائی کپ

  • کاجو، ایک چوتھائی کپ

  • مونگ پھلی، ایک چوتھائی کپ

  • دیسی گھی اور خشک ناریل، حسب ضرورت

مٹھاس کے لیے آپ چینی یا گڑ کا استعمال کر سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ لڈو کی شکل دینے کے لیے آپ کوپیالے میں دودھ اور تھوڑے سے گھی ضرورت ہوگی۔

بنانے کا طریقہ

ایک پین میں دیسی گھی لے لیں اور اس میں تمام خشک میوہ جات بادام ، کاجو، پستہ، خشک ناریل استعمال کر سکتی ہیں۔ خشک میوہ جات کو ہلکی آنچ پر بھونیں یہاں تک کہ وہ ہلکے براون ہوجائیں۔ اب ان کو نکال کر پین میں تھوڑاسا گھی اور ڈال دیں اور تمام مکھانوں کو اچھی طرح بھون لیں۔ انہیں اس وقت تک بھونیں جب تک کہ مکھانوں سے نمی نہ باہر آجائے۔

اب ایک گرائنڈر میں تمام بھنے ہوئے میوہ جات کو باریک پس لیں اور جب مکھانے ٹھنڈے ہوجائیں تو انہیں بھی باریک پس لیا جائے اور پاوڈر کی شکل دے دی جائے۔ ایک بڑی پلیٹ میں میوہ جات اورمکھانوں کو ڈال کر ملا لیں۔

اب اس میں میٹھا شامل کرنے کی باری آتی ہے تو آپ اس میں اپنے ذائقے کے مطابق کوئی بھی میٹھا شامل کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ میٹھے کی صحیح مقدار کا اندازہ لگانا چاہتی ہیں تو پورے مکسچر کو دو حصوں میں تقسیم کر لیا جائےاور اس کی آدھی مقدار کے برابر چینی شامل کردیں۔ اب اسے صحیح شکل دینے کے لیےاس میں دودھ اور گھی کی تھوڑی سی مقدار کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد انہیں چھوٹے چھوٹے لڈو کی شکل دے دیں۔ لیجیے صحت بخش لذیذ مکھانہ لڈو تیار ہیں۔

Read Comments